خوشاب پولیس کی بڑی کاروائ
ضلع خوشاب میں پیٹرول پمپ ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں کے پیش نظر عبادت نثار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے پیٹرول پمپ ڈکیتیوں کی روک تھام اور مجرمان کی فوری گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں. خوشاب پولیس کی شب وروز محنت کے بعد ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل اختر علی اور ڈی ایس پی صدر سرکل قلب عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد، سب انسپکٹر عمرفاروق شاہ اور سب انسپکٹر عبدالرحیم CIA نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاضلاعی گینگ گرفتارکیا. یہ گینگ ضلع خوشاب کے کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا. خوشاب پولیس عوام کے جان و مال کےتحفظ کے لیے کوشاں.
No comments:
Post a Comment