قومی اسمبلی کی رُکن محترمہ جویریہ ظفر آہیراور پنجاب اسمبلی کی رُکن محترمہ ساجدہ آہیر نے کہا ہے کہ حکومت دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ ایجوکیشن سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نسل نو کو کوالٹی ایجوکیشن کے مواقع مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے اور اس ضمن میں بہترین کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ ہونہار طلباء کی بھی بھرپور سرپرستی کی جا رہی ہے۔ ان شاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوں گے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز پریکٹسنگ ہائر سیکنڈری سکول جوہرآباد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ، سکول کی پرنسپل میڈم شکیلہ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی شیخ اعجاز الحق، ڈپٹی ڈی ای او حاجی احمد اعوان سمیت سکول کے تدریسی سٹاف ، طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محترمہ جویریہ آہیراور پنجاب اسمبلی کی رُکن محترمہ ساجدہ آہیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے، تدریسی سٹاف کی قلت کو دور کرنے اور معیارِ تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کر رکھی ہیں۔ انشاء اﷲ حکومت کی نئی ایجوکیشن پالیسی کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل میڈم شکیلہ نے گورنمنٹ گرلز پریکسٹنگ ہائر سیکنڈری سکول کی شاندار کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اپنے خطبہ استقبالیہ میں سکول کے تدریسی سٹاف اور طلباء و طالبات کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر محترمہ جویریہ ظفر آہیر اور محترمہ ساجدہ آہیر نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
Jauharabad is a town situated in Khushab District, Punjab Pakistan. Khushab is the district capital. Jauharabad has the distinct feature of being in the group of those cities of Pakistan which were developed from scratch according to a master plan. It was developed in 1953. Population of Jauharabad is 73000 people approx.This town is named after Maulana Muhammad Ali Jauhar.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Divine Solutions +923004218560
-
کمشنر سرگودھاڈویژن ظفر اقبال شیخ اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کا خوشاب محرم۔کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ۔ایم پی اے محترمہ ساجدہ...
-
Ahmad Nadeem Qasmi was a legendary Urdu language Pakistani poet , journalist , literary critic , dramatist and short story author. ...
No comments:
Post a Comment